جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1719

باب

راوی: حسن بن صباح بزاز , سفیان بن عیینہ , علی بن زید ویحیی بن سعید , سعید بن مسیب , علی

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ وَيَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ سَمِعَا سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ يَقُولُ قَالَ عَلِيٌّ مَا جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَاهُ وَأُمَّهُ لِأَحَدٍ إِلَّا لِسَعْدٍ قَالَ لَهُ يَوْمَ أُحُدٍ ارْمِ فِدَاکَ أَبِي وَأُمِّي وَقَالَ لَهُ ارْمِ أَيُّهَا الْغُلَامُ الْحَزَوَّرُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ سَعْدٍ

حسن بن صباح بزاز، سفیان بن عیینہ، علی بن زید ویحیی بن سعید، سعید بن مسیب، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے والدین کو ایک ساتھ کسی پر فدا نہیں کیا لیکن غزوہ احد میں سعد سے فرمایا کہ اے طاقتور پہلوان تیر چلا ۔ میرے والدین تجھ پر فدا ہوں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور اس باب میں سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی روایت ہے۔ کئی حضرات یہ حدیث یحیی بن سعید سے اور وہ مسیب سے نقل کرتے ہیں۔

Sayyidina Ali (RA) reported that Allah’s Messenger never spoke of his father and his mother together for anyone except for Sa’d. He said to him on the day of Uhud, “Shoot (arrows), may my father and my mother be ransomed to you. Shoot 0 you strong young man!”

[Ahmed 1147, Bukhari 2905, Muslim 2411 Ibn e Majah 129]

یہ حدیث شیئر کریں