جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1663

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے مناقب انکی دو کنیتیں ہیں ابوعمرو اور ابوعبد اللہ

راوی: قتیبہ , عبدالعزیز بن محمد , سہیل بن ابی صالح , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ عَلَی حِرَائَ هُوَ وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعَلِيٌّ وَعُثْمَانُ وَطَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ فَتَحَرَّکَتْ الصَّخْرَةُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اهْدَأْ إِنَّمَا عَلَيْکَ نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدٌ وَفِي الْبَاب عَنْ عُثْمَانَ وَسَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَسَهْلِ بْنِ سَعْدٍ وَأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ وَبُرَيْدَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ

قتیبہ، عبدالعزیز بن محمد، سہیل بن ابی صالح، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ (مکہ کے ایک پہاڑ) حراء پر تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ابوبکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ اور زبیر بھی تھے۔ چنانچہ اس پہاڑ پر حرکت ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رک جا تجھ پر نبی، صدیق اور شہداء کے علاوہ کوئی نہیں۔ اس باب میں حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ، سعید بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ، سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ، اور بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی روایت ہے یہ حدیث صحیح ہے۔

Syyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger was atop (Mount) Hira, Abu Bakr Umar (RA) Uthman (RA) Ali , Talhah and Zubayr (RA), were with him. The rock vibrated and the Prophet said, “Calm down, for, on you are none but a Prophet or a Siddiq (truthful), or a Shahid (martyr).”

[Muslim 2417, Ahmed 9430]

یہ حدیث شیئر کریں