باب
راوی: ابوسعید , اشج۔ تلید بن سلیمان , ابوجحاف , عطیہ , ابوسعید خدری
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا تَلِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي الْجَحَّافِ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا لَهُ وَزِيرَانِ مِنْ أَهْلِ السَّمَائِ وَوَزِيرَانِ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ فَأَمَّا وَزِيرَايَ مِنْ أَهْلِ السَّمَائِ فَجِبْرِيلُ وَمِيکَائِيلُ وَأَمَّا وَزِيرَايَ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ فَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَأَبُو الْجَحَّافِ اسْمُهُ دَاوُدُ بْنُ أَبِي عَوْفٍ وَيُرْوَی عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الْجَحَّافِ وَکَانَ مَرْضِيًّا وَتَلِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ يُکْنَی أَبَا إِدْرِيسَ وَهُوَ شِيعِيٌّ
ابوسعید، اشج۔ تلید بن سلیمان، ابوجحاف، عطیہ، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کے دو وزیر آسمان سے اور دو وزیر زمین والوں سے ہوتے ہیں۔ پس میرے آسمانی وزیر جبرائیل و میکائیل علیہما السلام ہیں اور اہل زمین سے ابوبکر وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما میرے وزیر ہیں۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ابوجحاف کا نام داؤد بن ابی عوف ہے۔ سفیان ثوری رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ ابوجحاف پسندیدہ شخص ہیں۔
Sayyidina Abu Sa’eed Khudri narrated: Allah’s Messenger said, “There is no Prophet without two ministers from the dwellers of the heavens and two ministers from the inhabitants of the earth. As for my heavenly ministers they are Jibril and Mika’il and my ministers from earth are Abu Bakr and Umar.