اس بارے میں کہ اگر خواب میں کوئی مکروہ چیز دیکھے تو کیا کرے
راوی: حسین بن علی , یزید بن ہارون , شعبة , یعلی بن عطاء , وکیع بن عدس , ان کے چچا ابورزین , ابورزین عقیلی
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَائٍ عَنْ وَکِيعِ بْنِ عُدُسٍ عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رُؤْيَا الْمُسْلِمِ جُزْئٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْئًا مِنْ النُّبُوَّةِ وَهِيَ عَلَی رِجْلِ طَائِرٍ مَا لَمْ يُحَدِّثْ بِهَا فَإِذَا حَدَّثَ بِهَا وَقَعَتْ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو رَزِينٍ الْعُقَيْلِيُّ اسْمُهُ لَقِيطُ بْنُ عَامِرٍ وَرَوَی حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَائٍ فَقَالَ عَنْ وَکِيعِ بْنِ حُدُسٍ و قَالَ شُعْبَةُ وَأَبُو عَوَانَةَ وَهُشَيْمٌ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَائٍ عَنْ وَکِيعِ بْنِ عُدُسٍ وَهَذَا أَصَحُّ
حسن بن علی، یزید بن ہارون، شعبہ، یعلی بن عطاء، وکیع بن عدس، ان کے چچا ابورزین، ابورزین عقیلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مسلمان کا خواب نبوت کے چھیالیس اجزاء میں سے ایک ہے اور یہ کس شخص کے لئے اس وقت تک پرندے کی مانند ہوتا ہے جب تک اسے وہ کسی سے بیان نہیں کرتا اگر وہ بیان کر دیتا ہے تو اس کی بیان کردہ تعبیر واقع ہو جاتی ہے یہ حدیث حسن صحیح ہے اور ابورزین عقیلی کا نام لقیط بن عامر ہے حماد بن سلمہ یعلی بن عطاء سے یہ حدیث نقل کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وکیع بن حدس سے روایت ہے جبکہ شعبہ ابوعوانہ اور ہشیم یعلی بن عطا اور وہ وکیع بن عدس سے نقل کرتے ہیں
Sayyidina Abu Razin Uqayli (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “A Muslim’s dream is a part of the forty six parts of Prophet Hood. It is on the foot of a bird as long as he does not relate it. But when he relates it, it settles”.