جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ خواب کا بیان ۔ حدیث 162

اس بارے میں کہ اگر خواب میں کوئی مکروہ چیز دیکھے تو کیا کرے

راوی: قتیبہ , لیث , یحیی بن سعید , ابوقتادہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ الرُّؤْيَا مِنْ اللَّهِ وَالْحُلْمُ مِنْ الشَّيْطَانِ فَإِذَا رَأَی أَحَدُکُمْ شَيْئًا يَکْرَهُهُ فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا فَإِنَّهَا لَا تَضُرُّهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِي سَعِيدٍ وَجَابِرٍ وَأَنَسٍ قَالَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

قتیبہ، لیث، یحیی بن سعید، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اچھے خواب اللہ تعالیٰ جبکہ برے خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں پس اگر تم میں سے کوئی ایسی چیز دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو تو اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوکے اور اللہ تعالیٰ سے اس خواب کے شر سے پناہ مانگے تو اسے نقصان نہیں پہنچے گا اس باب میں حضرت عبداللہ بن عمر ابوسعید جابر اور انس سے بھی احادیث منقول ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے

Sayyidina Abu Qatadah (RA) reported that Allah’s Messenger said, “The Ru’ya (good dream) is from Allah while the hulm (bad dream) is from the devil. Thus if one of you sees something that he dislikes then let him spit three times to his left and seek refuge in Allah from the evil of this dream. Then it will not harm him”.

[Bukhari 3392 Muslim 2261]

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں