جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1617

باب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت عمر کے متعلق

راوی: نصربن علی , بشر بن مفضل , خالد حذاء , عمار , ابن عباس ما

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ حَدَّثَنَا عَمَّارٌ مَوْلَی بَنِي هَاشِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُوُفِّيَ وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَسِتِّينَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنُ الْإِسْنَادِ صَحِيحٌ

نصربن علی، بشر بن مفضل، خالد حذاء، عمار، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما ہم سے روایت کی نصر بن علی نے وہ بشر بن مفضل سے وہ خالد حذاء سے وہ عمار سے اور وہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لی اللہ علیہ وسلم کی وفات پینسٹھ سال کی عمر میں ہوئی۔ یہ حدیث سند کے اعتبار سے حسن صحیح ہے۔

Nasr ibn Ali al-Jahdami reported from Bishr ibn Mufaddal from Khalid al-Hazza, from Ammar, the freedman of Banu Hashim that Ibn Abbas narrated that the Prophet (SAW) died when he was sixty-five years old.

یہ حدیث شیئر کریں