باب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت اور عمر مبارک کے متعلق
راوی: قتیبہ , مالک بن انس , اور , انصاری , معن , مالک بن انس , ربیع بن ابی عبدالرحمن , انس بن مالک
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ح و حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ سَمِعَ أنَسًا يَقُولُ لَمْ يَکُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ وَلَا بِالْقَصِيرِ الْمُتَرَدِّدِ وَلَا بِالْأَبْيَضِ الْأَمْهَقِ وَلَا بِالْآدَمِ وَلَيْسَ بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ وَلَا بِالسَّبِطِ بَعَثَهُ اللَّهُ عَلَی رَأْسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً فَأَقَامَ بِمَکَّةَ عَشْرَ سِنِينَ وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرًا وَتَوَفَّاهُ اللَّهُ عَلَی رَأْسِ سِتِّينَ سَنَةً وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعْرَةً بَيْضَائَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
قتیبہ، مالک بن انس، اور، انصاری، معن، مالک بن انس، ربیع بن ابی عبدالرحمن، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ بہت لمبے تھے اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قد بہت پست تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رنگ نہ بالکل سفید تھا اور نہ بالکل گندم گوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر کے بال نہ بالکل گھنگریالے تھے اور نہ بالکل سیدھے اور جب اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر چالیس سال تھی۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تیرہ سال مکہ مکرمہ میں رہے، پھر دس سال مدینہ منورہ میں اور تریسٹھ برس کی عمر میں وفات پائی۔ وفات کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر اور داڑھی مبارک میں بیس بال سفید نہیں تھے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Sayyidina Anas ibn Maalik (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) was neither very tall nor short statured, neither very white nor wheat-complexioned. Neither did he have curly hair nor very straight. Allah sent him when he was forty years old. He stayed in Makkah for ten yeis thereafter, and ten years in Madinah, Allah took him away when he was sixty years old, and there were not on his head and beard twenty white hair.
[Ahmed 13159, Bukhari 3547, Muslim 2374]