باب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فضیلت کے بارے میں
راوی: محمود بن غیلان , ابواحمد , سفیان , یزید بن ابی زیاد , عبداللہ بن حارث , مطلب بن ابی وداعہ فرماتے ہیں کہ عباس بن عبدالمطلب
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ قَالَ جَائَ الْعَبَّاسُ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَکَأَنَّهُ سَمِعَ شَيْئًا فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْمِنْبَرِ فَقَالَ مَنْ أَنَا فَقَالُوا أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ عَلَيْکَ السَّلَامُ قَالَ أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الْخَلْقَ فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهِمْ ثُمَّ جَعَلَهُمْ فِرْقَتَيْنِ فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهِمْ فِرْقَةً ثُمَّ جَعَلَهُمْ قَبَائِلَ فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهِمْ قَبِيلَةً ثُمَّ جَعَلَهُمْ بُيُوتًا فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهِمْ بَيْتًا وَخَيْرِهِمْ نَفْسًا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَرُوِي عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ نَحْوَ حَدِيثِ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ
محمود بن غیلان، ابواحمد، سفیان، یزید بن ابی زیاد، عبداللہ بن حارث، حضرت مطلب بن ابی وداعہ فرماتے ہیں کہ عباس بن عبدالمطلب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے گویا کہ وہ (قریش وغیرہ سے) کچھ سن کر آئے تھے۔ چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے اور لوگوں سے پوچھا کہ میں کون ہوں؟ لوگوں نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، آپ پر سلامتی ہو۔ پھر فرمایا کہ میں محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا تو ان میں سے بہترین لوگوں سے مجھے پیدا فرمایا۔ پھر دو گروہ کئے اور مجھے ان دونوں میں سے بہتر گروہ میں سے پیدا کیا پھر ان کے کئی قبیلے بنائے اور مجھے ان میں سے بہترین قبیلے میں پیدا کیا۔ پھر ان میں سے کئی گھرانے بنائے اور مجھے ان میں سے بہترین گھرانے میں پیدا فرمایا اور سب سے اچھی شخصیت بنایا۔ یہ حدیث حسن ہے۔ سفیان ثوری بھی یزید بن ابی زیاد سے اسی کی مانند حدیث نقل کرتے ہیں۔ یعنی اسماعیل بن ابی خالد کی انہوں نے عباس بن عبد المطلب سے نقل کی ہے۔
Muttalib ibn Abu Wada’ah reported that Sayyidina Abbas (RA) came to Allah’s Messenger as though he had heard something from the Quraysh.
The Prophet (SAW) stood up on the pulpit and asked, “Who am I’ They said, ‘You are Allah’s Messenger may peace be on you.’ He said, “1 am Muhammad ibn Ahdullah ibn Abdul Muttalib. Allah created everything and made the best of them. Then He made them into two groups and placed me in the best of them. Then He made them tribes and placed mc in the best of tribes. Then He made them families and placed me in the best of them familywise and as an individual.”
[Tirmidhi 3543, Ahmed 1788]