جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 141

باب

راوی: محمود بن غیلان , ابوداؤد , شعبة , سماک بن حرب , عبدالرحمن بن عبداللہ بن مسعود , عبداللہ بن مسعود

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ قَال سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّکُمْ مَنْصُورُونَ وَمُصِيبُونَ وَمَفْتُوحٌ لَکُمْ فَمَنْ أَدْرَکَ ذَلِکَ مِنْکُمْ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ وَلْيَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَلْيَنْهَ عَنْ الْمُنْکَرِ وَمَنْ کَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبہ، سماک بن حرب، عبدالرحمن بن عبداللہ بن مسعود، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم لوگ مدد کئے جانے والے ہو اور تم لوگوں کو مال ودولت عطا کیا جائے گا اور تمہارے ذریعے ممالک فتح ہوں گے لہذا تم میں سے جو شخص اس زمانہ کو پائے اسے چاہئے کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے نیکی کا حکم دے اور برائی سے روکے اور جو شخص جان پوجھ کر میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے گا وہ اپنا ٹھکانہ دوزخ میں بنائے گا یہ حدیث حسن صحیح ہے

Sayyidina Abdullah ibn Mas’ud (RA) reported that he heard Allah’s Messenger (SAW) say, “You are those who will be helped, who will bestowed wealth, and who will be granted victories. So, those of you who are among them must fear Allah, and enjoin piety and forbid evil. And he who ascribes lies to me must take his place in the fire.”

[Ahmed 380]

یہ حدیث شیئر کریں