جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 1400

باب مسافر کی دعا کے متعلق

راوی: محمد بن بشار , ابوعاصم , حجاج صواف , یحیی بن ابی کثیر , ابوجعفر , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ عَلَى وَلَدِهِ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ وَزَادَ فِيهِ مُسْتَجَابَاتٌ لَا شَكَّ فِيهِنَّ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَأَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ هَذَا الَّذِي رَوَى عَنْهُ يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ يُقَالُ لَهُ أَبُو جَعْفَرٍ الْمُؤَذِّنُ وَلَا نَعْرِفُ اسْمَهُ وَقَدْ رَوَى عَنْهُ يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ غَيْرَ حَدِيثٍ

محمد بن بشار، ابوعاصم، حجاج صواف، یحیی بن ابی کثیر، ابوجعفر، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تین آدمیوں کی دعائیں ضرور قبول ہوتی ہیں، مظلوم، مسافر اور اولاد کے خلاف پاپ کی دعا۔ علی بن حجر نے یہ حدیث اسماعیل بن ابراہیم سے انہوں نے یحیی سے اسی سند کے مثل نقل کی ہے۔ اس میں یہ اضافہ ہے کہ اس کی قبولیت میں کوئی شک نہیں یہ حدیث حسن ہے اور ابوجعفر وہی ہیں جن سے یحیی بن ابی کثیر نے روایت کی ہے۔ انہیں ابوجعفر مؤذن کہتے ہیں ہمیں ان کا نام معلوم نہیں۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger said, Three prayers are answered-the supplication of the oppressed, the supplication of the traveller and the supplication of the father for his son.”

[Ahmed 7513, Ibn e Majah 3862]

یہ حدیث شیئر کریں