جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 1328

باب اسی سے متعلق

راوی: قتیبہ , ابن لہیعہ , دراج , ابوالہیثم , ابوسعید خدری ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ دَرَّاجٍ عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أَيُّ الْعِبَادِ أَفْضَلُ دَرَجَةً عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ الذَّاكِرُونَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمِنْ الْغَازِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ لَوْ ضَرَبَ بِسَيْفِهِ فِي الْكُفَّارِ وَالْمُشْرِكِينَ حَتَّى يَنْكَسِرَ وَيَخْتَضِبَ دَمًا لَكَانَ الذَّاكِرُونَ اللَّهَ أَفْضَلَ مِنْهُ دَرَجَةً قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ إِنَّمَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ دَرَّاجٍ

قتیبہ، ابن لہیعہ، دراج، ابوالہیثم، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ قیامت کے دن اللہ کے نزدیک کس کا درجہ سب سے افضل ہوگا؟ آپ نے فرمایا کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والوں کا ۔ ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ کیا وہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے سے بھی افضل ہے۔ آپ نے فرمایا اگر غازی اپنی تلوار سے کفار اور مشرکین کو قتل کرے یہاں تک کہ اس کی تلوار ٹوٹ جائے اور خون آلود ہو جائے تب بھی اللہ کا ذکر کرنے والوں کا درجہ اس (غازی) سے افضل ہے۔ یہ حدیث غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو صرف دراج کی روایت سے جانتے ہیں۔

Sayyidina Abu Sa’eed Khudri reported that someone asked Allah’s Messenger, (SAW) “Which worshipper is of a better rank in the sight of Allah on the day of Resurrection?

He said, He who remembers Allah very often.” Abu Sa’eed asked, “0 Messenger of Allah, is he better than the warrior in Allah’s path even?” He said “If he strikes his sword on the disbelievers and the polyteists till it breaks and becomes bloody, yet those who remember Allah much are better than him in rank.”

[Ahmed 11820]

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں