جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 122

دجال کے نکلنے کی نشانیوں کے بارے میں

راوی: عبداللہ بن عبدالرحمن , حکم بن مبارک , ولید بن مسلم , ابوبکربن ابی مریم , ولید بن سفیان , یزید بن قطیب سکونی , معاذ بن جبل

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنَا الْحَکَمُ بْنُ الْمُبَارَکِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ سُفْيَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ قُطَيْبٍ السَّکُونِيِّ عَنْ أَبِي بَحْرِيَّةَ صَاحِبِ مُعَاذٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمَلْحَمَةُ الْعُظْمَی وَفَتْحُ الْقُسْطَنْطِينِيَّةِ وَخُرُوجُ الدَّجَّالِ فِي سَبْعَةِ أَشْهُرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ

عبداللہ بن عبدالرحمن، حکم بن مبارک، ولید بن مسلم، ابوبکربن ابی مریم، ولید بن سفیان، یزید بن قطیب سکونی، حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا زبردست خونریزی قسطنطنیہ کی فتح اور دجال کا خروج سات مہینوں میں ہوگا اس باب میں صعب بن جثامہ، عبداللہ بن بسر، عبداللہ بن مسعود اور ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی احادیث منقول ہیں

Sayyidina Mu’adh ibn Jabal reported that the Prophet (SAW) said, ‘The mighty bloodshed, the conquest of Constantinople and the emergence of the dajjal will take place within seven years.”

[Abu Dawud 4295, Ibn Majah 4092]

یہ حدیث شیئر کریں