جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 117

عیسی بن مریم کے نزول کے بارے میں

راوی: قتیبہ , لیث , ابن شہاب , سعید بن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُوشِکَنَّ أَنْ يَنْزِلَ فِيکُمْ ابْنُ مَرْيَمَ حَکَمًا مُقْسِطًا فَيَکْسِرُ الصَّلِيبَ وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ وَيَفِيضُ الْمَالُ حَتَّی لَا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

قتیبہ، لیث، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے عنقریب لوگوں میں عیسیٰ بن مریم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نازل ہوں گے جو عدل اور انصاف کے ساتھ حکومت کریں گے صلیب کو توڑ دیں گے خنزیر کو قتل کریں گے جزیے کو موقوف کر دیں گے اور اتنا مال تقسیم کریں گے کہ لوگ قبول کرنا چھوڑ دیں گے یہ حدیث حسن صحیح ہے

Sayyidina Abu Huraira (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “By Him in Whose hand is my soul, Ibn Maryam will soon descend among you as a just judge. He will break the cross, kill swine and abolish the jizyah, and wealth will flow to such abundance that no one will take it.”

[Ahmed 10944, Bukhari 2222, Muslim 155, Ibn Majah 4078]

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں