امام مہدی کے متعلق
راوی: عبدالجبار بن علاء , عطار , سفیان بن عیینہ , عاصم , ابوزر , عبداللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَلِي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي يُوَاطِئُ اسْمُهُ اسْمِي قَالَ عَاصِمٌ وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنْ الدُّنْيَا إِلَّا يَوْمٌ لَطَوَّلَ اللَّهُ ذَلِکَ الْيَوْمَ حَتَّی يَلِيَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
عبدالجبار بن علاء، عطار، سفیان بن عیینہ، عاصم، ابوزر، حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اہل بیت میں سے میرے نام کا ایک شخص دنیا کا حکمران ہوگا عاصم، ابوصالح کے واسطہ سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مروی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر دنیا میں سے ایک دن ہی رہ جائے تو اللہ تعالیٰ اسے طویل کر دے گا یہاں تک کہ امام مہدی حکمران ہو جائیں یہ حدیث حسن صحیح ہے
Sayyidina Abdullah (RA) reported from the Prophet (SAW) that he said, “A man of my house, his name being as my name, will follow (to rule over the world).