خلفاء کے بارے میں
راوی: بندار , ابوداؤد , حمید بن مہران , سعد بن اوس , زیاد بن کسیب عدوی
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مِهْرَانَ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ کُسَيْبٍ الْعَدَوِيِّ قَالَ کُنْتُ مَعَ أَبِي بَکْرَةَ تَحْتَ مِنْبَرِ ابْنِ عَامِرٍ وَهُوَ يَخْطُبُ وَعَلَيْهِ ثِيَابٌ رِقَاقٌ فَقَالَ أَبُو بِلَالٍ انْظُرُوا إِلَی أَمِيرِنَا يَلْبَسُ ثِيَابَ الْفُسَّاقِ فَقَالَ أَبُو بَکْرَةَ اسْکُتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ أَهَانَ سُلْطَانَ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ أَهَانَهُ اللَّهُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
بندار، ابوداؤد، حمید بن مہران، سعد بن اوس، حضرت زیاد بن کسیب عدوی کہتے ہیں کہ میں ابوبکرہ کے ساتھ ابن عامر کے منبر کے نیچے بیٹھا ہوا تھا وہ خطبہ دے رہا تھا اور اس کے جسم پر باریک کپڑے تھے ابوبلال کہتے لگے دیکھو ہمارا امیر فساق کے کپڑے پہنتا ہے ابوبکرہ نے فرمایا خاموش ہو جاؤ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص اللہ کی زمین میں حاکم کی توہین کرے گا اللہ تعالیٰ اسے ذلیل کریں گے یہ حدیث حسن غریب ہے
Ziyad ibn Kusayb Adawi narrated: I was sitting with Abu Bakrah (RA) at the foot of the pulpit of Ibn Aamir while he was delivering a sermon. He was wearing a thin dress. Abu Bilal remarked, Look at our amir wearing garments of the sinners.’ So Abu Bakrah said to me, ‘Keep quiet. I had heard Allah’s Messenger say, “He who offends Allahs king on earth, Allah humiliates him.”