تیسری صدی کے متعلق
راوی: قتیبہ بن سعید , ابوعوانہ , قتادة , زرارة بن اوفی , عمران بن حصین
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ أُمَّتِي الْقَرْنُ الَّذِي بُعِثْتُ فِيهِمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ قَالَ وَلَا أَعْلَمُ ذَکَرَ الثَّالِثَ أَمْ لَا ثُمَّ يَنْشَأُ أَقْوَامٌ يَشْهَدُونَ وَلَا يُسْتَشْهَدُونَ وَيَخُونُونَ وَلَا يُؤْتَمَنُونَ وَيَفْشُو فِيهِمْ السِّمَنُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
قتیبہ بن سعید، ابوعوانہ، قتادہ، زرارة بن اوفی، عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بہتریں لوگ میرے بعثت کے زمانے کے لوگ ہیں پھر جو ان کے بعد ہیں راوی کہتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ تیسرے زمانے کا بھی ذکر فرمایا یا نہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو بغیر طلب کئے گواہی دیں گے خیانت کریں گے امین نہیں ہوں گے اور ان میں موٹاپا زیادہ ہوگا یہ حدیث حسن صحیح ہے
Sayyidina lmran ibn Husayn (RA) reported that Allah’s Messenger said, The best of my ummah is the generation to which 1 have been sent, then they who will follow them.’ The narrator said, ‘And I do not remember if he mentioned the third (generation) or not, “After that’, the Prophet (SAW) said, “A people will come who will voluntarily give testimony, they will commit treachery and will not be trustworthy. They will be corpulent, generally.
[Bukhari 2651]