تیسری صدی کے متعلق
راوی: واصل بن عبدالاعلی , محمد بن فضیل , اعمش , علی بن مدرک , ہلال بن یساف , عمران بن حصین
حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِکٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ يَأْتِي مِنْ بَعْدِهِمْ قَوْمٌ يَتَسَمَّنُونَ وَيُحِبُّونَ السِّمَنَ يُعْطُونَ الشَّهَادَةَ قَبْلَ أَنْ يُسْأَلُوهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَکَذَا رَوَی مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِکٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ وَرَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ الْحُفَّاظِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ وَلَمْ يَذْکُرُوا فِيهِ عَلِيَّ بْنَ مُدْرِکٍ
واصل بن عبدالاعلی، محمد بن فضیل، اعمش، علی بن مدرک، ہلال بن یساف، حضرت عمران بن حصین کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ میرے زمانے کے لوگ سب سے بہتر ہیں پھر ان کے بعد والے پھر ان کے بعد والے پھر ان کے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو موٹا ہونا چاہیں گے موٹاپے کو پسند کریں گے وہ لوگ گواہی طلب کئے یغیر گواہی دیں گے یہ حدیث محمد بن فضیل بھی اعمش سے وہ علی بن مدرک سے اور وہ ہلال بن یساف سے اسی طرح نقل کرتے ہیں جبکہ کئی راوی اسے اعمش سے وہ ہلال بن یساف سے نقل کرتے ہوئے علی بن مدرک کا ذکر نہیں کرتے
Sayyidina Imran ibn Husayn reported that he heard Allah’s Messenger say, “The best of people are my generation, then those who follow them. Then, there will comeafter them a people who would seek to be fat,° and love corpulence, they will offer testimony before they are asked to give it.”
[Bukhari 3650]