کفن کس طرح دینا مستحب ہے۔
راوی: قتیبہ , بشر بن مفضل , عبداللہ , سعید بن جبیر , ابن عباس
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَسُوا مِنْ ثِيَابِکُمْ الْبَيَاضَ فَإِنَّهَا مِنْ خَيْرِ ثِيَابِکُمْ وَکَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاکُمْ وَفِي الْبَاب عَنْ سَمُرَةَ وَابْنِ عُمَرَ وَعَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَهُوَ الَّذِي يَسْتَحِبُّهُ أَهْلُ الْعِلْمِ و قَالَ ابْنُ الْمُبَارَکِ أَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ يُکَفَّنَ فِي ثِيَابِهِ الَّتِي کَانَ يُصَلِّي فِيهَا و قَالَ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ أَحَبُّ الثِّيَابِ إِلَيْنَا أَنْ يُکَفَّنَ فِيهَا الْبَيَاضُ وَيُسْتَحَبُّ حُسْنُ الْکَفَنِ
قتیبہ، بشر بن مفضل، عبد اللہ، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ یہ تمہارے کپڑوں میں سے بہترین ہے اور اسی میں اپنے مردوں کو کفن دیا کرو اس باب میں سمرہ، ابن عمر، عائشہ سے بھی روایت ہے امام ابوترمذی فرماتے ہیں کہ ابن عباس کی حدیث حسن صحیح ہے۔ اہل علم کے نزدیک یہی مستحب ہے ابن مبارک کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ جن کپڑوں میں وہ (یعنی مرنے والا) نماز پڑھتا تھا اسی میں کفن دیا جائے امام احمد، اور اسحاق فرماتے ہیں کہ کفن میں سفید کپڑے کا ہونا مجھے پسند ہے اور اچھا کفن دینا مستحب ہے۔
Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “Dress yourselves in your white garments, for, they are the best of your garments, and shroud your dead in them.”
[Ahmed2479, Abu Dawud 3878, Ibn e Majah 1472]