کسی کی موت کی خبر کا اعلان کرنا مکروہ ہے۔
راوی: احمد بن منیع , عبدالقدوس بن بکر , خنیس , حبیب بن سلیم , عبسی , بلال بن یحیی , عبسی , حذیفہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ بَکْرِ بْنِ خُنَيْسٍ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ سُلَيْمٍ الْعَبْسِيُّ عَنْ بِلَالِ بْنِ يَحْيَی الْعَبْسِيِّ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ إِذَا مِتُّ فَلَا تُؤْذِنُوا بِي إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَکُونَ نَعْيًا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَی عَنْ النَّعْيِ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
احمد بن منیع، عبدالقدوس بن بکر، خنیس، حبیب بن سلیم، عبسی، بلال بن یحیی، عبسی، حضرت حذیفہ سے روایت ہے کہ جب میں مرجاؤں تو کسی کو خبر نہ کرنا کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ یہ نعی ہے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ نے موت کی خبر کو مشہور کرنے سے منع فرمایا ہے یہ حدیث حسن ہے۔
Sayyidina Huzdhayfah (RA) is reported to have said, “When I die, do not inform anyone of my death lest this should be like a death notice. I heard Allah’s Messenger (SAW) disallow announcing anyone’s death.”
[Ibn e Majah 1476]