جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 931

جو حج کے لئے لبیک پکا رنے کے بعد زخمی یا معذور ہوجائے

راوی: اسحاق بن منصور , روح بن عبادہ , حجاج , یحیی بن ابی کثیر , عکرمہ

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عِکْرِمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي الْحَجَّاجُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کُسِرَ أَوْ عَرِجَ فَقَدْ حَلَّ وَعَلَيْهِ حَجَّةٌ أُخْرَی فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِأَبِي هُرَيْرَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَا صَدَقَ

اسحاق بن منصور، روح بن عبادہ، حجاج، یحیی بن ابی کثیر، حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ مجھے حجاج بن عمرو نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کا کوئی عضو ٹوٹ گیا یا لنگڑا ہوگیا تو وہ احرام سے نکل گیا اب اس پر دوسرے سال (یعنی آئندہ) حج واجب ہے حضرت عکرمہ فرماتے ہیں میں نے ابوہریرہ اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اس کا ذکر کیا تو ان دونوں نے فرمایا اس (یعنی حجاج بن عمرو) نے سچ کہا۔

Ikrimah said that Hajjaj ibn Amr narrated to him that the Prophet said, “If anyone breaks a limb or becomes lame then he comes out of the ihram and it becomes wajib for him to perform Hajj nextyear.” He narrated the hadith to Abu Hurayrab and Ibn Abbas • .,- and they said, “He spoke the truth.”

[ Abu Dawud 1862, Nisai 2860]

یہ حدیث شیئر کریں