طواف کی فضیلت کے بارے میں
راوی: سفیان بن وکیع , یحیی بن یمان , شریک , ابواسحاق , عبداللہ بن سعید بن جبیر ابن عباس
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَمَانٍ عَنْ شَرِيکٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ خَمْسِينَ مَرَّةً خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ کَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ غَرِيبٌ سَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ إِنَّمَا يُرْوَی هَذَا عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ
سفیان بن وکیع، یحیی بن یمان، شریک، ابواسحاق، عبداللہ بن سعید بن جبیر حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے پچاس مرتبہ بیت اللہ کا طواف کیا وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوگیا جیسے کہ اس کی ماں نے ابھی جنا ہے اس باب میں حضرت انس اور ابن عمر سے بھی روایت ہے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حدیث ابن عباس غریب ہے میں نے امام بخاری سے اس حدیث کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے موقوفاً مروی ہے۔
Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that Allah’s Messenger said, “If anyone made tawaf of the House fifty times then he will be (as) absolved of his sins, as on the day his mother had given him birth.”