جو شخص قمیص یا جبہ پہنے ہوئے احرام باند ھے
راوی: ابن ابی عمر , سفیان , عمرو بن دینار , عطاء , صفوان بن یعلی
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ بِمَعْنَاهُ وَهَذَا أَصَحُّ وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ قَالَ أَبُو عِيسَی هَکَذَا رَوَاهُ قَتَادَةُ وَالْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ وَالصَّحِيحُ مَا رَوَی عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ وَابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ابن ابی عمر، سفیان، عمرو بن دینار، عطاء، صفوان بن یعلی ہم سے روایت کی ابن ابی عمر نے انہوں نے سفیان سے انہوں نے عمرو بن دینار سے انہوں نے عطاء سے انہوں نے صفوان بن یعلی سے انہوں نے اپنے باپ سے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی کے ہم معنی حدیث امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ اصح ہے اور اس حدیث میں قصہ ہے اسی طرح قتادہ حجاج بن ارطاة اور کئی راوی بھی عطاء سے یعی بن امیہ کے واسطے سے روایت کرتے ہیں لیکن صحیح عمرو بن دینار اور ابن جریج کی ہی روایت ہے یہ دونوں عطاء سے وہ صفوان بن یعلی سے اور وہ اپنے والد سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں
Ibn Abu Umar reported a hadith of the same purport from Sufyan ibn Amr ibn Dinar, from Ata, from Safwan ibn Ya’la from his father, from the Prophet