جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 803

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس جگہ احرام باندھا

راوی: ابن ابی عمر , سفیان بن عیینہ , جعفر , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَجَّ أَذَّنَ فِي النَّاسِ فَاجْتَمَعُوا فَلَمَّا أَتَی الْبَيْدَائَ أَحْرَمَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَأَنَسٍ وَالْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابن ابی عمر، سفیان بن عیینہ، جعفر، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کا ارادہ کیا تو لوگوں میں اعلان کرایا۔ لوگ جمع ہوگئے پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیداء کے مقام پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام باندھا، اس باب میں حضرت ابن عمر انس اور مسور بن مخرمہ سے بھی روایت ہے۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حدیث جابر حسن صحیح ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں