نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنے حج کئے
راوی: اسحاق بن منصور , حبان بن ہلال , ہمام , قتادہ
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ کَمْ حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حَجَّةً وَاحِدَةً وَاعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ عُمْرَةٌ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةُ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةٌ مَعَ حَجَّتِهِ وَعُمْرَةُ الجِعِرَّانَةِ إِذْ قَسَّمَ غَنِيمَةَ حُنَيْنٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَحَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ هُوَ أَبُو حَبِيبٍ الْبَصْرِيُّ هُوَ جَلِيلٌ ثِقَةٌ وَثَّقَهُ يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ
اسحاق بن منصور، حبان بن ہلال، ہمام، حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ پوچھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنے حج کئے؟ انہوں نے فرمایا ایک حج اور چار عمرے۔ ایک عمرہ ذیقعدہ میں ایک صلح حدیبیہ کے موقع پر ایک حج کے ساتھ اور ایک عمرہ جعرانہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ حنین کے مال غنیمت کی تقسیم کی۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ حبان بن ہلال کی کنیت ابوحبیب بصری ہے۔ اور وہ بڑے بزرگ اور ثقہ ہیں۔ یحیی بن سعید قطان انہیں ثقہ کہتے ہیں۔
Qatadah (RA) said that he asked Sayyidina Anas ibn Maalik (RA) how many times did the Prophet (SAW) perform Hajj, and he said, “Hajj once and Umrah four times. Umrah once in Zulqadah, Umrat ul-Hudaybiyah, an umrah with Hajj that he performed, and Umrat ul-Ji’ranah when he distributed the booty of Hunayn.
——————————————————————————–