جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 794

حج اور عمرے کا ثواب

راوی: قتیبہ , ابوسعید , ابوخالد , عمرو بن قیس , عاصم , شقیق , عبداللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَأَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ کَمَا يَنْفِي الْکِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ وَالذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَلَيْسَ لِلْحَجَّةِ الْمَبْرُورَةِ ثَوَابٌ إِلَّا الْجَنَّةُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَعَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُبْشِيٍّ وَأُمِّ سَلَمَةَ وَجَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ

قتیبہ، ابوسعید، ابوخالد، عمرو بن قیس، عاصم، شقیق، حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حج اور عمرے پے درپے کیا کرو کیونکہ یہ دونوں فقر اور گناہوں کو اس طرح ختم کر دیتے ہیں جیسے بھٹی لوہے سونے اور چاندی کے میل کو ختم کر دیتی ہے اور حج مقبول کا بدلہ صرف جنت ہی ہے اس بارے میں عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ عامر بن ربیعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، عبداللہ بن حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی روایت ہے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے

Sayyidina Abdullah (RA) reported that Allah’s Messenger ‘ said, ‘Let the Hajj and Umrah follow one another, for they remove poverty and sin as the bellows remove rust from iron, gold and silver. And there is no reward for an accepted Hajj but Paradise.”

[Ahmed3669. Nisai 2627]

یہ حدیث شیئر کریں