عید الفطر اور عید الا ضحی کب ہوتی ہے ؟
راوی: یحیی بن موسی , یحیی بن یمان , معمر , محمد بن منکدر , عائشہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ الْيَمَانِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفِطْرُ يَوْمَ يُفْطِرُ النَّاسُ وَالْأَضْحَی يَوْمَ يُضَحِّي النَّاسُ قَالَ أَبُو عِيسَی سَأَلْتُ مُحَمَّدًا قُلْتُ لَهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْکَدِرِ سَمِعَ مِنْ عَائِشَةَ قَالَ نَعَمْ يَقُولُ فِي حَدِيثِهِ سَمِعْتُ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ
یحیی بن موسی، یحیی بن یمان، معمر، محمد بن منکدر، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عیدالفطر اس دن جب سب لوگ افطار کریں (یعنی روزہ نہ رکھیں) اور عیدالاضحی اس دن ہے جس دن سب لوگ قربانی کریں۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے سوال کیا کہ محمد بن منکدر نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا احادیث سنی ہیں انہوں نے فرمایا ہاں وہ اپنی حدیث میں کہتے ہیں کہ میں نے اسے سنا، امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ حدیث اس سند سے غریب صحیح ہے۔
Sayyidah Ayshah (RA) narrated that Allah’s Messenger (SAW) said, “The (Eid) aI-Fitr is when people break (cease to) fast and al-Adha when people make the sacrifice”.
[Ibn e Majah 1660]