جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ طہارت جو مروی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ۔ حدیث 77

آگ سے پکی چیز کھانے سے وضو

راوی: ابن ابی عمر , سفیان بن عیینہ , محمد بن عمر , ابوسلمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوُضُوئُ مِمَّا مَسَّتْ النَّارُ وَلَوْ مِنْ ثَوْرِ أَقِطٍ قَالَ فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَنَتَوَضَّأُ مِنْ الدُّهْنِ أَنَتَوَضَّأُ مِنْ الْحَمِيمِ قَالَ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَا ابْنَ أَخِي إِذَا سَمِعْتَ حَدِيثًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا تَضْرِبْ لَهُ مَثَلًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ وأُمِّ سَلَمَةَ وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَأَبِي طَلْحَةَ وَأَبِي أَيُّوبَ وَأَبِي مُوسَی قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَدْ رَأَی بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ الْوُضُوئَ مِمَّا غَيَّرَتْ النَّارُ وَأَکْثَرُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالتَّابِعِينَ وَمَنْ بَعْدَهُمْ عَلَی تَرْکِ الْوُضُوئِ مِمَّا غَيَّرَتْ النَّارُ

ابن ابی عمر، سفیان بن عیینہ، محمد بن عمر، ابوسلمہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وضو واجب ہو جاتا ہے آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے چاہے وہ پنیر کا ایک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو ابن عباس نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پوچھا کیا ہم تیل اور گرم پانی کے استعمال کے بعد بھی وضو کیا کریں حضرت ابوہریرہ نے فرمایا بھتیجے جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول حدیث سنو تو اس کے لئے مثالیں نہ دو اس باب میں ام حبیبہ ام سلمہ زید بن ثابت ابوطلحہ ابوایوب اور ابوموسی سے بھی روایات منقول ہیں امام ابوعیسٰی فرماتے ہیں کہ بعض اہل علم کے نزدیک آگ پر پکی ہوئی چیر کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور اکثر علماء صحابہ تابعین اور تبع تابعین کے نزدیک آگ سے پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔

Sayyidina Abu Huraira (RA) reported that Allah's Messenger (SAW) said, ablution becomes wajib on eating something cooked on fire, even a piece of qur'ut."

Sayyidina lbn Abbas (RA) asked Sayyidina Abu Huraira (RA), "Shall we make ablution after consuming oil and using hot water?" So, he said, "Nephew! When you hear a hadith of the Prophet (RAW) do not cite example for that."

یہ حدیث شیئر کریں