جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ روزوں کے متعلق ابواب ۔ حدیث 763

صبح تک حالت جنابت میں رہتے ہوئے روزے کی نیت کرنا

راوی: قتیبہ , لیث , ابن شہاب , ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام , عائشہ ا

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ وَأُمُّ سَلَمَةَ زَوْجَا النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُدْرِکُهُ الْفَجْرُ وَهُوَ جُنُبٌ مِنْ أَهْلِهِ ثُمَّ يَغْتَسِلُ فَيَصُومُ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَکْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ وَالشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ وَقَدْ قَالَ قَوْمٌ مِنْ التَّابِعِينَ إِذَا أَصْبَحَ جُنُبًا يَقْضِي ذَلِکَ الْيَوْمَ وَالْقَوْلُ الْأَوَّلُ أَصَحُّ

قتیبہ، لیث، ابن شہاب، ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا (ازواج مطہرات) فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حالت جنابت میں صبح ہو جایا کرتی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علیہ السلام غسل کرتے اور روزہ رکھتے۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ کی حدیث حسن صحیح ہے۔ اکثر علماء، صحابہ وغیرہ کا اسی پر عمل ہے۔ سفیان، شافعی، احمد اور اسحاق کا بھی یہی قول ہے۔ بعض تابعین کہتے ہیں کہ اگر حالت جنابت میں صبح ہو جائے تو روزہ قضا کرے لیکن پہلا قول صحیح ہے

Sayyidah Ayshah (RA) and Umm Salamah the noble wives of the Prophet reported that dawn would overtake the Prophet (SAW) while he was in a state of sexual defilement through a wife of his. He would then have a bath and keep fast.

[Ahmed25732, Bukhari 1930, Muslim 11091

یہ حدیث شیئر کریں