جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ روزوں کے متعلق ابواب ۔ حدیث 738

اس برے میں کہ عاشو رہ کونسا دن ہے

راوی: ہناد , ابوکریب , وکیع , حاجب بن عمر , حکم بن اعرج , ابن عباس , حکم بن اعرج

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ حَاجِبِ بْنِ عُمَرَ عَنْ الْحَکَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ قَالَ انْتَهَيْتُ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ رِدَائَهُ فِي زَمْزَمَ فَقُلْتُ أَخْبِرْنِي عَنْ يَوْمِ عَاشُورَائَ أَيُّ يَوْمٍ هُوَ أَصُومُهُ قَالَ إِذَا رَأَيْتَ هِلَالَ الْمُحَرَّمِ فَاعْدُدْ ثُمَّ أَصْبِحْ مِنْ التَّاسِعِ صَائِمًا قَالَ فَقُلْتُ أَهَکَذَا کَانَ يَصُومُهُ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَعَمْ

ہناد، ابوکریب، وکیع، حاجب بن عمر، حکم بن اعرج، ابن عباس، حکم بن اعرج سے روایت ہے کہ میں ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے پاس گیا وہ زمزم کے پاس اپنی چادر سے تکیہ لگائے بیٹھے تھے۔ میں نے کہا کہ مجھے عاشورہ کے متعلق بتا یئے کہ وہ کونسا دن ہے۔ انہوں نے فرمایا جب تم محرم کا چاند دیکھو تو دن گننا شروع کر دو اور نویں دن روزہ رکھو میں نے کہا کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی دن روزہ رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا ! ہاں

Hakam ibn A’raj reported that he went to Sayyidina Ibn Abbas (RA) who was sitting by the zamzam reclined on his cloak. He asked him, “Tell me about the day of Ashura, which day do I fast on?” He said, “When you see the new moon of Muharram, begin to count and get up on the ninth day fasting”. He asked, “Is this how Muhammad (SAW) kept fast on it?” He said, “Yes!”

[Muslim 1133, Abu Dawud 2446]

یہ حدیث شیئر کریں