ہوا کے خارج ہونے سے وضو کا ٹوٹ جانا
راوی: قتیبہ , عبدالعزیز بن محمد , سہیل بن ابوصالح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ فِي الْمَسْجِدِ فَوَجَدَ رِيحًا بَيْنَ أَلْيَتَيْهِ فَلَا يَخْرُجْ حَتَّی يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا
قتیبہ، عبدالعزیز بن محمد، سہیل بن ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی مسجد میں ہو اور اسے اپنی سرینوں میں سے ہوا کا شبہ ہو تو جب تک آواز نہ سنے یا بو نہ آئے مسجد سے باہر نہ نکلے۔
Sayyidina Abu Huraira (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said , “ When one of you is in the mosque and has doubts that he has broken wind then he must not go out till he has heard a sound or perceives a smell”