جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ روزوں کے متعلق ابواب ۔ حدیث 720

شعبان اور رمضان کے روزے ملا کر رکھنا

راوی: محمد بن بشار , عبدالرحمن بن مہدی , سفیان , منصور , سالم بن ابوجعد , ابوسلمہ

حَدَّثَنَا بندار حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ إِلَّا شَعْبَانَ وَرَمَضَانَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ أَيْضًا عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرٍ أَكْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ فِي شَعْبَانَ كَانَ يَصُومُهُ إِلَّا قَلِيلًا بَلْ كَانَ يَصُومُهُ كُلَّهُ

بندار عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، منصور، سالم بن ابوجعد، ابوسلمہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رمضان اور شعبان کے علاوہ دو مہینے متواتر روزے رکھتے نہیں دیکھا اس باب میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بھی روایت ہے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حدیث ام سلمہ حسن ہے یہ حدیث ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بھی حضرت عائشہ کے واسطے سے مروی ہے حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس ماہ کے اکثر دنوں میں روزے رکھتے بلکہ پور مہینہ روزہ رکھتے تھے

Sayyidah Umm Salmah (RA) said, ‘I never saw the Pophet (SAW) fast two months consecutively except during Sha’ban and Ramadan”.

[Ahmed26624, Abu Dawud 2336, Nisai 2174 Ibn e Majah 1648]

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں