جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 619

زیور کی زکوة

راوی: محمود بن غیلان , ابوداؤد , شعبہ , اعمش , ابووائل , عمرو بن حارث بن اخی زینب , عبداللہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ قَال سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ابْنِ أَخِي زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ وَهِمَ فِي حَدِيثِهِ فَقَالَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ ابْنِ أَخِي زَيْنَبَ وَالصَّحِيحُ إِنَّمَا هُوَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ إِبْنِ أَخِي زَيْنَبَ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رَأَی فِي الْحُلِيِّ زَکَاةً وَفِي إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ مَقَالٌ وَاخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي ذَلِکَ فَرَأَی بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالتَّابِعِينَ فِي الْحُلِيِّ زَکَاةَ مَا کَانَ مِنْهُ ذَهَبٌ وَفِضَّةٌ وَبِهِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ و قَالَ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهُمْ ابْنُ عُمَرَ وَعَائِشَةُ وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَأَنَسُ بْنُ مَالِکٍ لَيْسَ فِي الْحُلِيِّ زَکَاةٌ وَهَکَذَا رُوِيَ عَنْ بَعْضِ فُقَهَائِ التَّابِعِينَ وَبِهِ يَقُولُ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ

محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبہ، اعمش، ابووائل، عمرو بن حارث بن اخی زینب، عبداللہ روایت کی ہم سے محمود بن غیلان نے انہوں نے ابوداؤد سے انہوں نے شعبہ سے انہوں نے اعمش سے کہ ابووائل عمرو بن حارث جو عبداللہ کی بیوی زینب کے بھتیجے ہیں زینب سے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی کے مثل روایت کرتے ہیں اور یہ ابومعاویہ کی حدیث سے اصح ہے ابومعاویہ کو حدیث میں وہم ہوگیا ہے پس وہ کہتے ہیں عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ إِبْنِ أَخِي زَيْنَبَ جب کہ صحیح یہ ہے َمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ سے بھی مروی ہے وہ اپنے والد اور ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زیور میں زکوة تجویز کی اس کی سند میں کلام ہے اہل علم کا اس مسئلہ میں اختلاف ہے بعض علماء صحابہ تابعین کہتے ہیں کہ زیور میں زکوة ہے جو سونے اور چاندی کا ہو سفیان ثوری عبداللہ بن مبارک بھی یہی کہتے ہیں بعض صحابہ جیسے عائشہ ابن عمر جابر بن عبداللہ اور انس بن مالک کہتے ہیں کہ زیور میں زکوة نہیں اور اسی طرح بعض فقہاء و تابعین سے بھی مروی ہے اور مالک بن انس شافعی احمد اور اسحاق کا بھی یہی قول ہے

Mabmud ibn Ghaylan reported a similar hadith from Abu Dawood, from Shuh’ah who from Amash from Abu Wail, Amr ibn Harith the nephew of Sayyidah Zaynab’s (RA) wife Of Sayyidina Abdullah (RA) from her from the Prophet.

یہ حدیث شیئر کریں