جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ سفرکا بیان ۔ حدیث 595

دودھ پیتے بچے کے پیشاب پر پانی بہانا کافی ہے

راوی: بندار , معاذ بن ہشام , قتادہ , ابوحرب بن ابواسود , علی بن ابوطالب

حَدَّثَنَا بندار حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي بَوْلِ الْغُلَامِ الرَّضِيعِ يُنْضَحُ بَوْلُ الْغُلَامِ وَيُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ قَالَ قَتَادَةُ وَهَذَا مَا لَمْ يَطْعَمَا فَإِذَا طَعِمَا غُسِلَا جَمِيعًا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ رَفَعَ هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ وَأَوْقَفَهُ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ وَلَمْ يَرْفَعْهُ

بندار، معاذ بن ہشام، قتادہ، ابوحرب بن ابواسود، علی بن ابوطالب کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دودھ پیتے بچے کے پیشاب کے بارے میں فرمایا کہ لڑکے کے پیشاب پر پانی بہا دینا کافی ہے اور لڑکی کے پیشاب کو دھونا ضروری ہے قتادہ کہتے ہیں یہ اس صورت میں ہے جب تک کھانا نہ کھاتے ہوں اگر کھانا کھاتے ہوں تو پھر دونوں کا پیشاب دھویا جائے گا امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ حدیث حسن ہے اس حدیث کو ہشام دستوائی نے قتادہ کی روایت سے مرفوع اور سعید بن ابوعروبہ نے قتادہ ہی کی روایت سے موقوف روایت کیا ہے

Sayyidina Ali ibn Abu Talib (RA) narrated that the Prophet (SAW) said about the urine of an infant who is not yet weaned that it is enough to pour water over the urine of a male child while it is necessary to wash the urine of a female child.

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں