ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنا
راوی: محمود بن غیلان , ابوداؤد , شعبہ , اعمش , ابووائل , عبداللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ قَال سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ عَبْدَ اللَّهِ عَنْ هَذَا الْحَرْفِ غَيْرِ آسِنٍ أَوْ يَاسِنٍ قَالَ کُلَّ الْقُرْآنِ قَرَأْتَ غَيْرَ هَذَا الْحَرْفِ قَالَ نَعَمْ قَالَ إِنَّ قَوْمًا يَقْرَئُونَهُ يَنْثُرُونَهُ نَثْرَ الدَّقَلِ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ إِنِّي لَأَعْرِفُ السُّوَرَ النَّظَائِرَ الَّتِي کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرُنُ بَيْنَهُنَّ قَالَ فَأَمَرْنَا عَلْقَمَةَ فَسَأَلَهُ فَقَالَ عِشْرُونَ سُورَةً مِنْ الْمُفَصَّلِ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرُنُ بَيْنَ کُلِّ سُورَتَيْنِ فِي رَکْعَةٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبہ، اعمش، ابووائل، عبداللہ سے اس حرف( غَيْرِ آسِنٍ أَوْ يَاسِنٍ) کے متعلق پوچھا تو عبداللہ بن مسعود نے فرمایا کیا تم نے اس کے علاوہ پورا قرآن پڑھ لیا ہے؟ اس نے کہا ہاں ابن مسعود نے فرمایا کچھ لوگ قرآن کو اس طرح پڑھتے ہیں جیسے کوئی ردی کھجوروں کو بکھیرتا ہے اور قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترتا مجھے ایسی متشابہ سورتوں کا علم ہے جنہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپس میں ملا کر پڑھتے تھے راوی کہتے ہیں ہم نے علقمہ سے کہا تو انہوں نے ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان سورتوں کے بارے میں پوچھا اس پر انہوں نے فرمایا وہ مفصل کی بیس سورتیں ہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر رکعت میں دو دو سورتیں ملا کر پڑھتے تھے امام ابوعیسٰی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے
A’mash said that he heard Abu Wail say that a man asked Abdullah about the word “Ghairi Aasin” or “Yasin”. He asked, “Have you read the whole Qur’an besides it.” He said, “Yes!” Abdullah ibn Mas’ud (RA) remarked, “Some people recite the Qur’an as though they scatter rotten dates. They do not get the Qur’an below their throats (meaning it has no effect on them). I know of such mutashbihaat surah (whose definite meanings are not known) which the Prophet (SAW) recited together.”
[Ahmed3607,8 4995, Muslim 822, Nisai 1000]
The subnarattor said that they asked Alqamah, so he asked lbn Mas’ud about these surah. So, he said, “They are twenty surah of Mufassal which the Prophet (SAW) recited two together in one raka’ah.”