سورت حج کا سجدہ
راوی: قتیبہ , ابن لہیعہ , مشرح بن ہاعان , عقبہ بن عامر
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ مِشْرَحِ بْنِ هَاعَانَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فُضِّلَتْ سُورَةُ الْحَجِّ بِأَنَّ فِيهَا سَجْدَتَيْنِ قَالَ نَعَمْ وَمَنْ لَمْ يَسْجُدْهُمَا فَلَا يَقْرَأْهُمَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ لَيْسَ إِسْنَادُهُ بِذَاکَ الْقَوِيِّ وَاخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي هَذَا فَرُوِيَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَابْنِ عُمَرَ أَنَّهُمَا قَالَا فُضِّلَتْ سُورَةُ الْحَجِّ بِأَنَّ فِيهَا سَجْدَتَيْنِ وَبِهِ يَقُولُ ابْنُ الْمُبَارَکِ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ وَرَأَی بَعْضُهُمْ فِيهَا سَجْدَةً وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَمَالِکٍ وَأَهْلِ الْکُوفَةِ
قتیبہ، ابن لہیعہ، مشرح بن ہاعان، عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورت حج کو دوسری سورتوں پر فضیلت دی گئی کیونکہ اس میں دو سجدے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو سجدہ نہ کرنا چاہئے وہ اسے نہ پڑھے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کی سند قوی نہیں اس مسئلے میں اہل علم کا اختلاف ہے حضرت عمر بن خطاب اور بن عمر سے بھی مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا سورت حج کو اس وجہ سے فضیلت حاصل ہے کہ اس میں دو سجدے ہیں ابن مبارک شافعی احمد اور اسحاق کا بھی یہی قول ہے بعض کے نزدیک اس میں ایک ہی سجدہ ہے اور یہ سفیان ثوری مالک اور اہل کوفہ کا قول ہے
Sayyidina Uqbah ibn Aami (RA) said that he told Allah’s Messenger (SAW) “0 Messenger of Allah! Surah al-Hajj has more excellence than other surah because it has two sajdah.” He said, “Yes. And, one who does not prostrate at them, has not recited it.”
——————————————————————————–