عورتوں کا مسجدوں میں جانا
راوی: نصر بن علی , عیسیٰ بن یونس , اعمش , مجاہد
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ کُنَّا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ائْذَنُوا لِلنِّسَائِ بِاللَّيْلِ إِلَی الْمَسَاجِدِ فَقَالَ ابْنُهُ وَاللَّهِ لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ يَتَّخِذْنَهُ دَغَلًا فَقَالَ فَعَلَ اللَّهُ بِکَ وَفَعَلَ أَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَقُولُ لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
نصر بن علی، عیسیٰ بن یونس، اعمش، مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ابن عمر کے پاس تھے کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عورتوں کو رات کے وقت مسجدوں میں جانے کی اجازت دو اس پر ان کے بیٹے نے کہا اللہ کی قسم ہم ان کو اس کی اجازت نہیں دینگے کیونکہ یہ اسے فساد کا حیلہ بنائیں گى ابن عمر نے فرمایا اللہ تیرے ساتھ ایسا کرے اور ویسا کرے میں تمہیں بتا رہاں ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اور تم کہتے ہو کہ ہم اجازت نہیں دیں اس باب میں ابوہریرہ زید بن خالد اور زینب جو عبداللہ بن مسعود کی زوجہ ہیں سے بھی روایت ہے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ابن عمر کی حدیث حسن صحیح ہے
Mujahid reported that they were with Sayyidina Ibn Umar (RA) He said that Allah’s Messenger said, “Permit women to visit the mosques at night.” His son said, “By Allah, we shall not permit them because they will make it a means of mischief.” Ibn ‘Umar said, “May Allah do with you this and that! I tell you what Allah’s Messenger (SAW) said and you say: I will not permit.”
[Ahmed 5101, Bukhari 899, Muslim 442, Abu Dawud 568]
——————————————————————————–