سفر میں قصر نماز پڑھنا
راوی: احمد بن منیع , ہشیم , علی بن زید بن جدعان , ابونصر فرماتے ہیں کہ عمران بن حصین
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ الْقُرَشِيُّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ سُئِلَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ عَنْ صَلَاةِ الْمُسَافِرِ فَقَالَ حَجَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ وَحَجَجْتُ مَعَ أَبِي بَکْرٍ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ وَمَعَ عُمَرَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ وَمَعَ عُثْمَانَ سِتَّ سِنِينَ مِنْ خِلَافَتِهِ أَوْ ثَمَانِيَ ثَمَانِي فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ
احمد بن منیع، ہشیم، علی بن زید بن جدعان، ابونصر فرماتے ہیں کہ عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مسافر کی نماز کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھیں اور حج کیا میں نے ابوبکر کے ساتھ تو انہوں نے دو رکعتیں پڑھیں اور حج کیا میں نے حضرت عمر کے ساتھ تو انہوں نے دو رکعتیں پڑھیں پھر حضرت عثمان کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور خلافت میں سات یا آٹھ سال حج کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی دو ہی رکعتیں پڑھیں امام ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے
Abu Nadrah reported that Sayyidina Imran ibn Husayn was asked about a travellers salah. He said, “I performed Hajj with the Prophet and he prayed two raka’at. Then, I performed Hajj with Sayyidina Abu Bakr (RA) and Umar (RA) and for six or eight years during the caliphate of Uthman (RA) with him, and they too prayed two raka’at.”