وضو کے بعد رومال استعمال کرنا
راوی: سفیان بن وکیع , عبداللہ بن وہب , زید بن حباب , ابومعاذ , زہری , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعِ بْنِ الْجَرَّاحِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ حُبَابٍ عَنْ أَبِي مُعَاذٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِرْقَةٌ يُنَشِّفُ بِهَا بَعْدَ الْوُضُوئِ وَفِي الْبَاب عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
سفیان بن وکیع، عبداللہ بن وہب، زید بن حباب، ابومعاذ، زہری، عروہ، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک کپڑا تھا جس سے وضو کے بعد اعضاء خشک کرتے تھے اور اس باب میں معاذ بن جبل سے بھی روایت ہے۔
Sayyidah Aisha (RA) said that Allah's Messenger (SAW) had a cloth with which he dried his limbs after (having performed) ablution.