جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جمعہ کا بیان ۔ حدیث 497

امام کے خطبہ دیتے ہوئے آنے والا شخص دو رکعت پڑھے

راوی: قتیبہ , علاء بن خالد قرشی

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا الْعَلَائُ بْنُ خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ قَالَ رَأَيْتُ الْحَسَنَ الْبَصْرِيَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ جَلَسَ إِنَّمَا فَعَلَ الْحَسَنُ اتِّبَاعًا لِلْحَدِيثِ وَهُوَ رَوَی عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا الْحَدِيثَ

قتیبہ، علاء بن خالد قرشی سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حسن بصری کو دیکھا کہ جب وہ مسجد میں داخل ہوئے تو امام خطبہ پڑھ رہا تھا انہوں نے دو رکعتیں پڑھیں اور پھر بیٹھے حضرت حسن نے حدیث کی پیروی میں ایسا کیا اور وہ خود حضرت جابر کی یہ حدیث روایت کرتے ہیں

یہ حدیث شیئر کریں