وضو مکمل کرنے کے بارے میں
راوی: علی بن حجر , اسماعیل بن جعفر , علاء بن عبدالرحمن , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا أَدُلُّکُمْ عَلَی مَا يَمْحُو اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيَرْفَعُ بِهِ الدَّرَجَاتِ قَالُوا بَلَی يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ إِسْبَاغُ الْوُضُوئِ عَلَی الْمَکَارِهِ وَکَثْرَةُ الْخُطَا إِلَی الْمَسَاجِدِ وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ فَذَلِکُمْ الرِّبَاطُ
علی بن حجر، اسماعیل بن جعفر، علاء بن عبدالرحمن، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں وہ کام نہ بتاؤں جس سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو مٹاتا ہے اور درجات کو بلند کرتا ہے انہوں نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وضو کو تکلیفوں میں پورا کرنا اور مسجدوں کی طرف بار بار جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظا کرنا یہی رباط ہے۔ (یعنی سرحدات کی حفاظت کرنے کے مترادف ہے)
Sayyidina Abu Huraira (RA) narrated that Allah's Messenger (SAW) said, "Shall I not tell you of something by which Allah erases sins and elevates ranks?" They (the sahabah) said, 'Of course, 0 Messenger of Allah!" He said, "To perfect ablution even in trying conditions, to go towards mosques very often and to wait for the next salah after offering one. This is ribat (guarding the frontiers)."