جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جمعہ کا بیان ۔ حدیث 482

جمعہ کے دن غسل کرنے کی فضلیت کے بارے میں

راوی: محمود بن غیلان , وکیع , سفیان , ابوجناب یحیی بن ابوحیہ , عبداللہ بن عیسی , یحیی بن حارث , ابواشعث صنعانی , اوس بن اوس

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ وَأَبُو جَنَابٍ يَحْيَی بْنُ أَبِي حَيَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَی عَنْ يَحْيَی بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَغَسَّلَ وَبَکَّرَ وَابْتَکَرَ وَدَنَا وَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ کَانَ لَهُ بِکُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا أَجْرُ سَنَةٍ صِيَامُهَا وَقِيَامُهَا قَالَ مَحْمُودٌ قَالَ وَکِيعٌ اغْتَسَلَ هُوَ وَغَسَّلَ امْرَأَتَهُ قَالَ وَيُرْوَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَکِ أَنَّهُ قَالَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ يَعْنِي غَسَلَ رَأْسَهُ وَاغْتَسَلَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي بَکْرٍ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ وَسَلْمَانَ وَأَبِي ذَرٍّ وَأَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عُمَرَ وَأَبِي أَيُّوبَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَأَبُو الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيُّ اسْمُهُ شَرَاحِيلُ بْنُ آدَةَ وَأَبُو جَنَابٍ يَحْيَی بْنُ حَبِيبٍ الْقَصَّابُ الْکُوفِيُّ

محمود بن غیلان، وکیع، سفیان، ابوجناب یحیی بن ابوحیہ، عبداللہ بن عیسی، یحیی بن حارث، ابواشعث صنعانی، اوس بن اوس سے روایت ہے کہ مجھے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور غسل کروایا اور مسجد جلدی گیا امام کا ابتدائی خطبہ پایا اور امام کے نزدیک ہوکر خطبے کو سنا اور اس دوران خاموش رہا تو اس کو ہر ہر قدم پر ایک سال تک روزے رکھنے اور تہجد پڑھنے کا اجر دیا جاتا ہے محمود نے اس حدیث میں کہا کہ وکیع نے کہا کہ اس نے غسل کیا اور اپنی بیوں کو غسل کروایا ابن مبارک سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا جس نے اپنے سر کو دھویا اور غسل کیا اس باب میں ابوبکر عمران بن حصین سلمان ابوذر ابوسعید ابن عمر اور ابوایوب سے بھی روایت ہے کہ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اوس بن اوس کی حدیث حسن ہے اور ابوالاشعث کا نام شراحیل بن آدہ ہے

Sayyidina Aws ibn Aws (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said to him, “If anyone has a bath on Friday, and gives a bath, and goes early to the mosque, hears the imam’s sermon from the beginning, being near the imam and keeping quiet through out then, for him a reward is credited against ever step for a years fasting and standing in (tahajjud) prayer. Mahmud said about this hadith that Waki said: He had a bath and helped his wife have a bath. And it is reported from lbn Mubarak that he washed his head and had a bath.

[Ahmed1616, Abu Dawud 346, Ibn e Majah 1078]

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں