جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 432

اسی سے متعلق

راوی: عباس بن عبدالعظیم عنبری , عتاب بن مثنی , بہز بن حکیم , زرارہ بن اوفی

حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ هُوَ ابْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ الْمُثَنَّی عَنْ بَهْزِ بْنِ حَکِيمٍ قَالَ کَانَ زُرَارَةُ بْنُ أَوْفَی قَاضِيَ الْبَصْرَةِ وَکَانَ يَؤُمُّ فِي بَنِي قُشَيْرٍ فَقَرَأَ يَوْمًا فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ فَذَلِکَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ خَرَّ مَيِّتًا فَکُنْتُ فِيمَنْ احْتَمَلَهُ إِلَی دَارِهِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَسَعْدُ بْنُ هِشَامٍ هُوَ ابْنُ عَامِرٍ الْأَنْصَارِيُّ وَهِشَامُ بْنُ عَامِرٍ هُوَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

عباس بن عبدالعظیم عنبری، عتاب بن مثنی، بہز بن حکیم، زرارہ بن اوفی نے روایت کی ہم سے عباس نے جو بیٹے ہیں عبدالعظیم عنبری کے انہوں نے کہا ہم سے بیان کیا عتاب بن مثنی نے وہ روایت کرتے ہیں بہز بن حکیم سے کہ زرارہ بن اوفی بصرہ کے قاضی تھے اور قبیلہ بنو قشیر کی امامت کرتے تھے ایک دن فجر کی نماز میں انہوں نے پڑھا ( فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ فَذَلِکَ يَوْمَئِذٍ) تو بے ہوش ہو کر گر پڑے اور فوت ہوگئے جن لوگوں نے انہیں ان کے گھر پہنچایا ان میں میں شامل تھا امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ سعد بن ہشام وہ عامر انصاری کے بیٹے ہیں اور ہشام بن عامر صحابی ہیں

Sufyan reported the like of it from A’mash. Muhammad ibn Gilan reported from us. He reported from Yahya ibn Aadam from Sufyan from A’mash.

یہ حدیث شیئر کریں