اسی سے متعلق
راوی: محمود بن غیلان , شبابہ , شعبہ , نعیم بن ابوہند , ابووائل , مسروق , عائشہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلْفَ أَبِي بَکْرٍ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ قَاعِدًا قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِذَا صَلَّی الْإِمَامُ جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا وَرُوِيَ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ فِي مَرَضِهِ وَأَبُو بَکْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فَصَلَّی إِلَی جَنْبِ أَبِي بَکْرٍ وَالنَّاسُ يَأْتَمُّونَ بِأَبِي بَکْرٍ وَأَبُو بَکْرٍ يَأْتَمُّ بِالنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرُوِيَ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی خَلْفَ أَبِي بَکْرٍ قَاعِدًا وَرُوِي عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی خَلْفَ أَبِي بَکْرٍ وَهُوَ قَاعِدٌ
محمود بن غیلان، شبابہ، شعبہ، نعیم بن ابوہند، ابووائل، مسروق، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے مرض وفات میں حضرت ابوبکر کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت عائشہ کی حدیث حسن صحیح غریب ہے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا یہ حدیث بھی مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر پڑھو ام المومنین حضرت عائشہ ہی سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرض وفات میں باہر تشریف لائے اور ابوبکر لوگوں کی امامت کر رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے پہلو میں نماز پڑھی لوگ ابوبکر کی اقتدا کر رہے تھے اور ابوبکر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اور ان سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوبکر کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوبکر کے پیچھے نماز پڑھی بیٹھ کر
Sayyidah Aishah said that in his illness before death.Allahs Messenger (SAW) prayed sitting down by the side of Sayyidina Abu Bakr