جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 346

وہ امام جس کو مقتدی ناپسند کریں

راوی: محمد بن اسماعیل , علی بن حسن , حسین بن واقد , ابوغالب

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو غَالِبٍ قَال سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةٌ لَا تُجَاوِزُ صَلَاتُهُمْ آذَانَهُمْ الْعَبْدُ الْآبِقُ حَتَّی يَرْجِعَ وَامْرَأَةٌ بَاتَتْ وَزَوْجُهَا عَلَيْهَا سَاخِطٌ وَإِمَامُ قَوْمٍ وَهُمْ لَهُ کَارِهُونَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَأَبُو غَالِبٍ اسْمُهُ حَزَوَّرٌ

محمد بن اسماعیل، علی بن حسن، حسین بن واقد، ابوغالب فرماتے ہیں کہ میں نے ابوامامہ کو فرماتے ہوئے سنا وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تین آدمیوں کی نماز ان کے کانوں سے آگے نہیں بڑھتی بھاگا ہوا غلام جب تک واپس نہ آجائے اور وہ عورت جو اس حالت میں رات گزارے کہ اس کا شوہر اس سے ناراض ہو اور کسی قوم کا امام جس کے مقتدی اس کو ناپسند کرتے ہوں امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حسن غریب ہے اس طریق سے اور ابوغالب کا نام خزور ہے۔

Abu Ghalib said that he heard form Sayyidina Abu Umamah (RA) that Allah’s Messenger (SAW) said, ‘There are three people whose salah does not go beyond their ears: the fleeing slave till he returns, the woman who sleeps in the night but her husband is displeased with her, and the imam of a people who dislike him.”

یہ حدیث شیئر کریں