وہ امام جس کو مقتدی ناپسند کریں
راوی: ہناد , جریر , منصور , ہلال بن یساف , زیاد بن ابوجعد , عمرو بن حارث بن مصطلق
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُصْطَلِقِ قَالَ کَانَ يُقَالُ أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ اثْنَانِ امْرَأَةٌ عَصَتْ زَوْجَهَا وَإِمَامُ قَوْمٍ وَهُمْ لَهُ کَارِهُونَ قَالَ هَنَّادٌ قَالَ جَرِيرٌ قَالَ مَنْصُورٌ فَسَأَلْنَا عَنْ أَمْرِ الْإِمَامِ فَقِيلَ لَنَا إِنَّمَا عَنَی بِهَذَا أَئِمَّةً ظَلَمَةً فَأَمَّا مَنْ أَقَامَ السُّنَّةَ فَإِنَّمَا الْإِثْمُ عَلَی مَنْ کَرِهَهُ
ہناد، جریر، منصور، ہلال بن یساف، زیاد بن ابوجعد، عمرو بن حارث بن مصطلق روایت کی ہم سے ہناد نے انہوں نے جریر سے انہوں نے منصور سے انہوں نے ہلال بن یساف سے انہوں نے زیاد بن ابوجعد سے انہوں نے عمرو بن حارث بن مصطلق سے عمرو نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ سب سے زیادہ عذاب دو شخصوں کے لئے ہے اس عورت کے لئے جو شوہر کی نافرمانی کرے اور وہ امام جو مقتدیوں کے ناراض ہونے کے باوجود امامت کرے جرید منصور کے متعلق کہتے ہیں کہ ہم نے ان سے امام کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا اس سے مراد ظالم امام ہے پس اگر وہ سنت پر قائم ہو تو مقتدی گناہگار ہوں گے یعنی جو اس سے بیزار ہوں گے
Hannad reported from Jarir from Mansur from Hilal ibn Yasaf from Ziyad ibn abu Ja'd who from Amr ibn Harith ibn Mustaliq that it was said,”The greatest torment is for two people: a woman who disobeys her husband, and an imam who carries on in his office in spite of the displeasure of those who are his muqtadis (followers in prayer).”
Jarir said that they asked Mansur about the imam and he said, “This means a wrong-doing imam. If he adheres to sunnah then the muqtadis will be sinners that is, those who are fed up with him).”