جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 340

نماز کے لئے جماعت کھڑی ہو جائے اور کھانا حاضر ہو تو کھانا پہلے کھایا جائے

راوی: عبدہ , نافع , ابن عمر

وَرُوِي عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِذَا وُضِعَ الْعَشَائُ وَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَابْدَئُوا بِالْعَشَائِ قَالَ وَتَعَشَّی ابْنُ عُمَرَ وَهُوَ يَسْمَعُ قِرَائَةَ الْإِمَامِ قَالَ حَدَّثَنَا بِذَلِکَ هَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ

ابن عمر سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب شام کا کھانا سامنے رکھ دیا گیا ہو اور نماز کھڑی کی جائے تو پہلے کھانا کھالو حضرت ابن عمر نے اس حالت میں کھانا کھایا کہ آپ امام کی قرأت سن رہے تھے امام ترمذی فرماتے ہیں ہم سے روایت کی ہناد نے انہوں نے عبدہ سے انہوں نے نافع سے انہوں نے ابن عمر سے

Sayyidina Ibn Umar (RA) said that Allah’s Messenger said, “If food is laid down and the congregation stands up, then first consume the meal.”

یہ حدیث شیئر کریں