جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 317

نماز کے انتظار میں مسجد میں بیٹھنے کی فضلیت

راوی: محمود بن غیلان , عبدالرزاق , معمر , ہمام بن منبہ ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزَالُ أَحَدُکُمْ فِي صَلَاةٍ مَا دَامَ يَنْتَظِرُهَا وَلَا تَزَالُ الْمَلَائِکَةُ تُصَلِّي عَلَی أَحَدِکُمْ مَا دَامَ فِي الْمَسْجِدِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ مَا لَمْ يُحْدِثْ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ وَمَا الْحَدَثُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ فُسَائٌ أَوْ ضُرَاطٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَأَبِي سَعِيدٍ وَأَنَسٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَسَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

محمود بن غیلان، عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص جب تک کسی نماز کا انتظار کرتا ہے گویا کہ وہ اس وقت تک نماز ہی میں ہے اور اس کے لئے فرشتے دعائے رحمت مانگتے ہیں جب تک وہ مسجد میں بیٹھا رہے اور جب تک اسے حدث نہ ہو (اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ ) پس حضر موت کے ایک آدمی نے عرض کیا اے ابوہریرہ حدث کیا ہے آپ نے فرمایا ہوا کا خارج ہونا خواہ آواز سے ہو یا بغیر آواز سے اس باب میں حضرت علی ابوسعید انس عبداللہ بن مسعود اور سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی روایت ہے

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported Allah’s Messenger (SAW) as saying, “None of you ceases to be in prayer as long he waits for it. And the angels cease not to pray for him as long as he is in the mosque (0 Allah, forgive him, 0 Allah, have mercy on him), and this till he has hadath and breaks his ablution).” Then a man of Hadramawt asked, “0 Abu Hurayrah, what is hadath?” He said, “It is to break wind whether there is an accompanying sound or not.”

یہ حدیث شیئر کریں