ظہر اور عصر میں قرات
راوی: احمد بن منیع , یزید بن ہارون , حماد بن سلمہ , سماک بن حرب , جابر بن سمرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِالسَّمَائِ ذَاتِ الْبُرُوجِ وَالسَّمَائِ وَالطَّارِقِ وَشِبْهِهِمَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ خَبَّابٍ وَأَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي قَتَادَةَ وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَالْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَرَأَ فِي الظُّهْرِ قَدْرَ تَنْزِيلِ السَّجْدَةِ وَرُوِيَ عَنْهُ أَنَّهُ کَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی مِنْ الظُّهْرِ قَدْرَ ثَلَاثِينَ آيَةً وَفِي الرَّکْعَةِ الثَّانِيَةِ خَمْسَ عَشْرَةَ آيَةً وَرُوِي عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ کَتَبَ إِلَی أَبِي مُوسَی أَنْ اقْرَأْ فِي الظُّهْرِ بِأَوْسَاطِ الْمُفَصَّلِ وَرَأَی بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ الْقِرَائَةَ فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ کَنَحْوِ الْقِرَائَةِ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ يَقْرَأُ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ وَرُوِي عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ أَنَّهُ قَالَ تَعْدِلُ صَلَاةُ الْعَصْرِ بِصَلَاةِ الْمَغْرِبِ فِي الْقِرَائَةِ و قَالَ إِبْرَاهِيمُ تُضَاعَفُ صَلَاةُ الظُّهْرِ عَلَی صَلَاةِ الْعَصْرِ فِي الْقِرَائَةِ أَرْبَعَ مِرَارٍ
احمد بن منیع، یزید بن ہارون، حماد بن سلمہ، سماک بن حرب، جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز میں سورت بروج اور وَالسَّمَائِ وَالطَّارِقِ اور اسی طرح کی سورتیں پڑھا کرتے تھے اس باب میں خباب ابوسعید ابوقتادہ زید بن ثابت اور براء سے بھی روایت ہے امام ابوعیسٰی کہتے ہیں کہ جابر بن سمرہ کی حدیث حسن صحیح ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز میں سورت الم سجده پڑھی اور ایک اور جگہ مروی ہے کہ ظہر کی پہلی رکعت میں تیس آیتوں کے برابر پڑھتے اور دوسری رکعت میں پندرہ آیتوں کے برابر پڑھتے تھے حضرت عمر سے مروی ہے کہ انہوں نے ابوموسی کو خط لکھا کہ ظہر کی نماز میں اوساط مفصل پڑھا کرو بعض اہل علم کہتے ہیں کہ عصر کی قرأت مغرب کی قرأت کی طرح ہے اس میں قصار مفصل پڑھو ابراہیم نخعی سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا عصر کی نماز قرأت میں مغرب کی نماز کے برابر رکھی جائے اور ابراہیم کہتے ہیں کہ ظہر میں عصر سے چار گنا زیادہ قرأت کی جائے
Sayyidina jabir ibn Samurah (RA) narrated that Allah’s Messenger (SAW) recited in the salah of zuhr and asr surah al-Buruj (85) at-Tariq (86) and the like of these.