الحمد للہ رب العالمین سے قرأت شروع کی جائے
راوی: قتیبہ , ابوعوانہ , قتادہ , انس
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ يَفْتَتِحُونَ الْقِرَائَةَ بِالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالتَّابِعِينَ وَمَنْ بَعْدَهُمْ کَانُوا يَسْتَفْتِحُونَ الْقِرَائَةَ بِالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ قَالَ الشَّافِعِيُّ إِنَّمَا مَعْنَی هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ کَانُوا يَفْتَتِحُونَ الْقِرَائَةَ بِالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ مَعْنَاهُ أَنَّهُمْ کَانُوا يَبْدَئُونَ بِقِرَائَةِ فَاتِحَةِ الْکِتَابَ قَبْلَ السُّورَةِ وَلَيْسَ مَعْنَاهُ أَنَّهُمْ کَانُوا لَا يَقْرَئُونَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَکَانَ الشَّافِعِيُّ يَرَی أَنْ يُبْدَأَ بْ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَأَنْ يُجْهَرَ بِهَا إِذَا جُهِرَ بِالْقِرَائَةِ
قتیبہ، ابوعوانہ، قتادہ، انس روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابوبکر عمر اور عثمان قرأت شروع کرتے تھے (اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ) سےامام ابوعیسٰی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے اور صحابہ تابعین اور بعد کے اہل علم کا اس پر علم تھا وہ قرأت کو (اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ) سے شروع کرتے تھے امام شافعی فرماتے ہیں کہ اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابوبکر عمر اور عثمان قرأت (اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ) سے شروع کرتے تھے اور دوسری سورت سے سورت فاتحہ کو پہلے پڑھتے تھے یہ مطلب نہیں کہ وہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ بالکل نہیں پڑھتے تھے امام شافعی کا مسلک یہ ہے کہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سے ابتداء کی جائے اور جہری نمازوں میں بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ جہراً پڑھی جائے اور سری نمازوں میں آہستہ پڑھی جائے
Sayyidina Anas narrated that Allah’s Messenger (SAW)and Abu Bakr, Umar and Uthman (RA) commenced their recital with Alhamdu lillahi rabbi al-alamin (the first verse of al-Fatihah).