مسواک کے بارے میں
راوی: ہناد , عبدہ , محمد بن اسحاق , محمد بن ابراہیم , ابی سلمہ , زید بن خالد جہنی
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاکِ عِنْدَ کُلِّ صَلَاةٍ وَلَأَخَّرْتُ صَلَاةَ الْعِشَائِ إِلَی ثُلُثِ اللَّيْلِ قَالَ فَکَانَ زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ يَشْهَدُ الصَّلَوَاتِ فِي الْمَسْجِدِ وَسِوَاکُهُ عَلَی أُذُنِهِ مَوْضِعَ الْقَلَمِ مِنْ أُذُنِ الْکَاتِبِ لَا يَقُومُ إِلَی الصَّلَاةِ إِلَّا أُسْتَنَّ ثُمَّ رَدَّهُ إِلَی مَوْضِعِهِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ہناد، عبدہ، محمد بن اسحاق، محمد بن ابراہیم، ابی سلمہ، زید بن خالد جہنی سے روایت ہے کہ خالد جہنی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خیال نہ ہوتا تو میں ان کو ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا اور میں رات کے تہائی حصہ تک عشاء کی نماز کو مؤخر کرتا ابوسلمہ کہتے ہیں جب زید نماز کے لئے مسجد میں آتے تو مسواک ان کے کان پر ایسے ہوتی جیسے کاتب کا قلم کان پر ہوتا ہے اور اس وقت تک نماز نہ پڑھتے جب تک مسواک نہ کر لیتے پھر اسے اسی جگہ رکھ لیتے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Abu Salamah (May Allah be pleased with him) reported that Zayd ibn Khalid (May Allah be pleased with him) al-Juhanni said that he heard Allah's Messenger (Peace be upon him) say, "Were it not that I might distress my Ummah I would order them to use the siwak before every salah, and I would put off the salah of isha till one-third of the night had passed”
He said, "Zayd ibn Khalid had the siwak on his ear as a scribe has a pen over it when he came to the mosque for his salah. He did not offer salah till he had used the siwak, after which put it back in the same place."